ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ: نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

پٹنہ: نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

Thu, 10 Dec 2020 21:50:06    S.O. News Service

پٹنہ 10 ڈسمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) عظیم آباد پٹنہ کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ،اور پرویز اختر انسپکٹر کی اہلیہ نیلوفر یاسمین  کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  انہوں نے  ’’ اردو کی نمائندہ تانیثی شاعرات‘‘ کے موضوع پر صدر شعبۂ اردو مرزا غالب کالج ،گیا بہار کی رہنمائی میں تحقیقی مقالہ تحریر کیا تھا۔

ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کو مگدھ یونیورسٹی ،بودھ گیا  کی طرف سے  ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی گراں قدر ڈگری سے سرفراز کیا گیا ۔ ان کے پی ایچ ڈی کے بیرونی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر مشتاق احمد، رجسٹر ار ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ ،بہار اور پروفیسر شاہد رضوی صدر شعبۂ اردو، مگدھ یونیورسٹی تھے۔ ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کا اوپن وایوا شعبۂ اردو میں شعبۂ کے طالب علموں، اساتذہ اکرام و اردو ریسرچ اسکالرز کی موجودگی میں منعقدکیا گیا۔ اس اوپن وایوا کے بعد تمام شرکا ء نے نیلوفر یاسمین کو پر جوش مبارکباد پیش کرتے ہوئے علمی و ادبی شعبے میں مزید کامیابی و کامرانی کے لئے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ نیلوفر یاسمین عظیم آباد پٹنہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئی وہ بہار ، عظیم آباد کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ہے۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر پٹنہ کے علمی ،ادبی، ملی و سماجی حلقے نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


Share: